پرو ہاکی لیگ: قومی ٹیم کو شرکت کے لیے این او سی مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کو باضابطہ این او سی جاری کر دیا ہے۔
پی ایس بی کے مطابق قومی ہاکی ٹیم 4 سے 15 فروری تک آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں ہونے والے پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں حصہ لے گی۔ تاہم ٹیم کی بیرونِ ملک روانگی وزارتِ داخلہ کی کلیئرنس سے مشروط ہوگی۔
قومی ٹیم کے ساتھ جانے والے آفیشلز میں ہیڈ کوچ طاہر زمان، اسسٹنٹ کوچز محمد عثمان اور ذیشان اشرف، ویڈیو اینالسٹ محمد ندیم خان لودھی اور مسیور محمد اسلم شامل ہیں۔
قومی اسکواڈ میں گول کیپرز منیب الرحمٰن اور علی رضا کے علاوہ احمد شکیل بٹ، محمد سفیان خان، غضنفر علی، احمد ندیم، معین شکیل، محمد عبداللہ، محمد حماد الدین انجم، رانا عبد الواحد اشرف، افراز، ابو بکر محمود، عبد الرحمن، عبد الحنان شاہد، ذکریا حیات، ارشد لیاقت، رانا محمد ولید اشرف، ارباز احمد، محمد امجد اور عمیر ستار شامل ہیں۔
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں شرکت قومی ہاکی کے لیے اہم موقع قرار دی جا رہی ہے، جہاں ٹیم کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا بھرپور موقع ملے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرو ہاکی لیگ کے لیے
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔