بلوچستان ہائیکورٹ میں شاہد رند کی بطور وزیراعلیٰ بلوچستان معاون (سیاسی و میڈیا امور) تقرری کو چیلنج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق اور گزشتہ صوبائی حکومتوں کے درمیان کمیونیکیشن گیپ بلوچستان میں بغاوت کی وجہ ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

اس حوالے سے ایڈووکیٹ عبدالصادق خلجی کی جانب سے دائر آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔

درخواست پر سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس نجم الدین مینگل نے کی۔

درخواست گزار کے مطابق شاہد رند کی بطور وزیراعلیٰ معاون تعیناتی قانون اور آئین کے خلاف ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو اس نوعیت کی تقرری کا اختیار حاصل نہیں۔

مزید پڑھیے: بلوچستان حکومت کا مذہبی امور کے بعد محکمہ خوراک بھی ختم کرنے کا فیصلہ

ایڈووکیٹ عبدالصادق خلجی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ اور مختلف ہائیکورٹس اس طرح کی تعیناتیوں کے خلاف ماضی میں واضح فیصلے دے چکی ہیں اس کے باوجود غیر قانونی تقرریاں کی جا رہی ہیں۔

عدالت نے فریقین کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور شاہد رند کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے مزید سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ عبدالصادق خلجی اس سے قبل بھی ترجمانوں اور کوآرڈینیٹرز کی تقرریوں کو متعدد بار عدالت میں چیلنج کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہد رند

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم