قابض صیہونی ریجیم کے سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جنگ غزہ کے بعد مقبوضہ علاقوں میں آباد قابض صیہونیوں کے روز مرہ اخراجات میں شدید اضافے سے قابض صیہونیوں کے درمیان غربت میں بھی کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی ریجیم کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی اراضی میں قابض تقریباً 20 لاکھ صیہونی، غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جن میں تقریباً 8 لاکھ 80 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار، جنگ غزہ کے باعث بڑھتے سماجی بحران نیز روزمرہ زندگی کے بڑھتے اخراجات اور سست اقتصادی ترقی کو نمایاں طور پر بیان کرتے ہیں۔ صیہونی ادارے نیشنل انشورنس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے، "اسرائیل کی غربت رپورٹ 2024" کے عنوان سے شائع کئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق، قابض اسرائیلیوں کی آبادی 10 ملین سے زائد ہو چکی ہے جبکہ فلسطینیوں کی کل تعداد اس کا صرف 21 فیصد ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں تقریباً 20 لاکھ صیہونی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں کہ جن میں تقریباً 8 لاکھ 80 ہزار بچے بھی شامل ہیں، جن کی شرح؛ پوری قابض اسرائیلی ریجیم میں موجود ہر 4 بچوں میں سے 1 بنتی ہے۔

اس رپورٹ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ صیہونی بچوں کی غربت 28 فیصد تک ہو جانے کا امکان بھی ہے کہ جو سال 2023 میں 27.

6 فیصد تھی جبکہ اس وقت تقریباً 10 لاکھ صیہونی بچوں کو، "شدید معاشی مشکلات" کی وجہ سے "غذائی عدم تحفظ" کا بھی سامنا ہے۔ صیہونی انسٹی ٹیوٹ نے خبردار کیا کہ قابض اسرائیلی ریجیم میں جنگ، روز مرہ زندگی کے اخراجات میں مسلسل اضافے اور سست اقتصادی ترقی کے باعث، بچوں کے معاشی حالات بدستور خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق، آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (OECD) کے زیر استعمال معیارات کی بنیاد پر، قابض اسرائیلی ریجیم میں ہر ایک فرد کے لئے غربت کی لکیر "3 ہزار 547 شیکل یعنی 1 ہزار 145 ڈالر ماہانہ" مقرر کی گئی ہے جبکہ یہی معیار، ایک جوڑے کے لئے "7 ہزار 95 شیکل  یعنی 2 ہزار 290 ڈالر ماہانہ" قرار دیا گیا ہے نیز 5 افراد کے ایک خاندان کو اس وقت غریب سمجھا جاتا ہے کہ اگر اس کی آمدنی "13 ہزار 303 شیکل  یعنی 4 ہزار 295 ڈالر ماہانہ" سے کم ہو!!

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قابض اسرائیلی ریجیم غربت کی لکیر قابض صیہونی کے مطابق اس رپورٹ

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق