City 42:
2026-07-24@03:20:26 GMT

جڑواں شہروں میں بیک وقت اذان اور نمازکےاوقات کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

 ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کے فروغ کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اذان اور نماز باجماعت کے اوقات کے لیے متحدہ نظام کی منظوری دے دی ہے۔

 متحدہ نظام کا فیصلہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے متفقہ طور پر ایک ہی نماز کے شیڈول کو اپنانے پر اتفاق کیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سردار محمد یوسف نے کہا کہ اذان اور نماز کے متحدہ اوقات کا باقاعدہ کیلنڈر جلد جاری کیا جائے گا، جبکہ اس نظام کو پورے ملک میں نافذ کرنے کے لیے وزارتِ مذہبی امور کے ذریعے قانون سازی کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس نظام کا نفاذ ملک بھر کے لیے ایک عملی ماڈل ثابت ہوگا۔ جڑواں شہروں کے تاجروں نے بھی اذان کے بعد رضاکارانہ طور پر دکانیں بند کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاکہ نماز باجماعت کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

ہزارہ ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

وفاقی حکومت اس نظام کو ابتدائی طور پر جمعہ کی نماز سے شروع کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ وزیر مذہبی امور کے مطابق اس اقدام کا مقصد مسلم معاشرے میں مذہبی اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا