Jang News:
2026-06-03@08:02:00 GMT

موسمی صورتحال سے متعلق ایڈوائزری جاری

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

موسمی صورتحال سے متعلق ایڈوائزری جاری

فوٹو: فائل

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 31 جنوری تا 4 فروری موسمی صورتحال سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سرد اور خشک موسم متوقع ہے، مری، گلیات، پوٹھوہار میں 31 جنوری تا 3 فروری ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، شمالی و وسطی بلوچستان میں یکم فروری تک ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم متوقع ہے، بالائی و شمالی کے پی میں 3 فروری تک ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

سندھ میں سرد اور خشک موسم کے باعث دھند کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا: بالائی اضلاع میں ہلکی بارش و برفباری متوقع بالائی علاقوں میں برفباری، سڑکیں بند، امدادی کارروائیاں جاری

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے، 4 فروی تک بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری اور سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

چترال، دیر، کالام، ناران، کاغان، گلگت، ہنزہ، اسکردو میں برفانی تودے اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق مظفرآباد، وادی نیلم، مری، گلیات میں ممکنہ برفباری کے باعث لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے، برفباری کے دوران پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن ٹریفک کی روانی متاثر کر سکتی ہے، پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے سرد اور خشک کا امکان ہے علاقوں میں ہلکی بارش

پڑھیں:

مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔  

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔ 

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز

متعلقہ مضامین

  • بحرالکاہل میں ایل نینو سرگرم، پاکستان کے موسم پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
  • جھانوی کپور کی وائرل ویڈیو، پروموشنل ایونٹ میں خوفزدہ ردعمل
  • مختلف علاقوں میں بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • دنیا شدید گرمی اور تباہ کن موسم کے لیے تیار ہوجائے، اقوام متحدہ نے بڑی وارننگ جاری کردی 
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی