پمز ہسپتال میں عمران خان کی آنکھ کی سرجری کی گئی ہے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے پانچ روز تک مسلسل غلط بیانی کرتے رہے، ان کو ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنیادی انسانی حقوق فراہم نہیں کیے جا رہے۔ سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے پانچ روز تک مسلسل غلط بیانی کرتے رہے، ان کو ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت نے بالآخر حقیقت تسلیم کی تو وہ اڈیالہ جیل پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر خرم بھی اڈیالہ جیل گئے تھے۔
سلمان اکرم راجا کے مطابق عمران خان کی آنکھ کی سرجری پمز ہسپتال میں کی گئی، تاہم ان کے اہلِ خانہ کو یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ کے باہر تقریباً 200 پارلیمنٹیرینز موجود ہیں۔ ان کے بقول وہ اور لطیف کھوسہ کچھ دیر قبل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے گئے، مگر چیف جسٹس اپنے چیمبر میں موجود نہ ہونے کے باعث ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی ہدایت پر انہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی، جو خود سیشن جج بھی ہیں، اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ سلمان اکرم راجا کے مطابق اٹارنی جنرل کو بھی مکمل تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اب تک 16 درخواستیں دی جا چکی ہیں، تاہم تاحال کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ان کی آنکھ کی سرجری سلمان اکرم راجا عمران خان کی اڈیالہ جیل پمز ہسپتال چیف جسٹس کی گئی
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔