Islam Times:
2026-07-23@23:32:25 GMT

ماہر امور مشرق وسطیٰ مرتضیٰ نگری کا ایران کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

اپنے انٹرویو میں مرتضیٰ نگری کا کہنا تھا کہ ایران میں اس وقت پرامن ماحول ہے، کوئی خوف کی یا ہیجانی فضاء نہیں۔ تاہم ایران نے کسی بھی امریکی جارحیت کے مقابلے میں اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ایرانی پاسداران اور فوج کا کہنا ہے کہ بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ اس مرتبہ کچھ نیا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںمرتضیٰ نگری ایران میں مقیم صحافی ہیں اور مشرق وسطیٰ کے حالات اور خصوصاً ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ایران اور امریکہ کی حالیہ صورتحال پر مرتضیٰ نگری نے پاکستان کے قومی چینلز پر اصل حقائق عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ خاص طو پر ایران کے حالیہ فسادات کے دوران انہوں نے اصل حقائق عوام تک پہنچا دیئے۔ اسلام ٹائمز نے مرتضیٰ نگری سے ایران امریکہ کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر ایک تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے۔ اپنے انٹرویو میں مرتضیٰ نگری کا کہنا تھا کہ ایران میں اسوقت پرامن ماحول ہے، کوئی خوف کی یا ہیجانی فضاء نہیں۔ تاہم ایران نے کسی بھی امریکی جارحیت کے مقابلے میں اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ایرانی پاسداران اور فوج کا کہنا ہے کہ بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ اس مرتبہ کچھ نیا ہوگا۔ آبنائے ہرمز بند کرنے کا پلان ہے اور ساتھ ہی خلیج میں جہاں کہیں سے بھی امریکی طیارے اڑیں گے، وہاں نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ خلیج کے تیل کی برآمدات کو بھی روک دیا جائے گا۔ مزید تفصیلات زیر نظر ویڈیو میں آپ سماعت فرما لیجئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صورتحال پر کا کہنا

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار