بیرسٹر گوہر کی شیخ وقاص کی آڈیو لیک پر وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک پر وضاحت دے دی۔
اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈران کی موجودگی میں ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک کو غلط انداز دیا گیا ہے، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقا ص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ تھی، علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں کچھ فیصلے ہوئے ہیں، جن سے متعلق محمود خان اچکزئی کا ویڈیو پیغام آجائے گا، ہم نے ڈائیورٹ نہیں ہونا، محمود خان اچکزئی کا بہترین میسج ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔