Jasarat News:
2026-07-24@10:50:09 GMT

تخمِ بالنگا اور چیا سیڈز کی حیران کن جنگ

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

تخمِ بالنگا اور چیا سیڈز کی حیران کن جنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صحت صرف مہنگی دواؤں اور سخت ڈائٹس سے ملتی ہے تو ذرا رکئے! ماہرینِ غذائیت کے مطابق صرف ایک چمچ تخمِ بالنگا یا چیا سیڈز آپ کے جسم میں وہ کام کر سکتا ہے جو بعض اوقات لمبے علاج بھی نہیں کر پاتے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ننھے بیج آج کل سپر فوڈز کی دنیا میں غیر معمولی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں بیج دیکھنے میں بے حد سادہ ہیں مگر پانی میں ڈلتے ہی اپنا روپ بدل لیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بیسل سیڈز اور چیا سیڈز پانی میں بھگونے پر کئی گنا پھول جاتے ہیں، جس سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور غیر ضروری کھانے سے بچاؤ ممکن ہو جاتا ہے۔ شاید یہی راز ہے کہ وزن کم کرنے والوں میں یہ بیج خاصے مقبول ہو چکے ہیں۔

غذائی اعتبار سے دیکھا جائے تو بیسل سیڈز میں فی اونس تقریباً 130 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ چیا سیڈز میں یہ مقدار تقریباً 138 کیلوریز ہے۔ پروٹین دونوں میں تقریباً برابر ہے جو جسمانی طاقت اور عضلات کی مضبوطی میں مدد دیتا ہے۔ تاہم فائبر کے میدان میں تخمِ بالنگا بازی لے جاتا ہے کیونکہ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہاضمے کو درست رکھنے اور قبض سے نجات دلانے میں معاون ہے۔

عجیب مگر حقیقت یہ ہے کہ بیسل سیڈز ہڈیوں اور دانتوں کے لیے کسی قدرتی سپلیمنٹ سے کم نہیں، ان میں کیلشیم اور آئرن کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے، جو خون کی صحت اور جسمانی کمزوری دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔ دوسری جانب چیا سیڈز دل کے لیے خاص تحفہ سمجھے جاتے ہیں، کیونکہ ان میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے اور دل کی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ دونوں بیج بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مددگار ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے ذیابیطس کے مریض بھی انہیں اپنی خوراک میں شامل کر رہے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور یہ بیج جسم میں سوزش کم کرنے اور خلیات کو نقصان سے بچانے میں بھی معاون سمجھے جاتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کیلشیم، آئرن اور فائبر کے شوقین ہیں تو تخمِ بالنگا آپ کا بہترین دوست بن سکتا ہے جبکہ اگر دل کی صحت اور اومیگا-3 پر نظر ہے تو چیا سیڈز زیادہ مناسب انتخاب ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ بعض ماہرین دونوں بیجوں کو باری باری استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں تاکہ جسم کو دونوں کے فوائد یکساں طور پر حاصل ہو سکیں۔

یوں یہ چھوٹے سے بیج نہ صرف غذائیت کا خزانہ ہیں بلکہ صحت کے سفر میں ایک دلچسپ اور عجیب مگر مؤثر ساتھی بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔

گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔

ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار