عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی ہے، ڈائریکٹر پمز
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کا پمز میں طبی پروسیجر 20 منٹ تک جاری رہا۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر رانا عمران نے کہا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کے طبی معائنہے میں عمران خان کی دائیں آنکھ میں بصارت کی کمی کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ماہر امراضِ چشم نے عمران خان کی آنکھ کا مکمل معائنہ اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا۔
انہوں نے تصدیق کی کہ عمران خان کو علاج کیلئے گزشتہ ہفتے کی شب پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عمران خان کی آنکھ میں 'اینٹی وی ای جی ایف' انجکشن لگانے کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا ،آپریشن تھیٹر میں 20 منٹ تک جاری رہنے والے عمل کے دوران عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔ ڈاکٹر رانا عمران کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ضروری طبی ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر دینے کی بات درست نہیں، رانا ثنا اللہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عمران خان کی
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔