عمران خان کی آنکھ کی جس بیماری کا بتایا جا رہا ہے اس کے علاج کے لیے پمز میں ڈاکٹر ہی موجود نہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کی جس بیماری کا بتایا جا رہا ہے اس کے علاج کے لیے پمز میں ڈاکٹر ہی موجود نہیں ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا اس کی وضاحت یا تصدیق نہیں ہو سکی کہ عمران خان کی بیماری کی نوعیت کیا تھی ۔ ہماری تشویش ہے کہ یہ ایک سیریس کنڈیشن ہے اور اس کے لئے ایکسپرٹ میڈیکل کیئر کی ضرورت ہے۔ ہر آنکھوں کا ڈاکٹر اس کا علاج نہیں کر سکتا بلکہ خاص آنکھوں کے ڈاکٹر جنہوں نے اسپیشل ٹریننگ یا اس قسم کی بیماری کا تجربہ لیا ہوا ہو وہ اس کا علاج کر سکتا ہے۔
بلوچستان میں گندم کی قلت کے باعث ایک کلو آٹا 145روپے کا ہوگیا
ڈاکٹر عاصم یوسف کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک ہمیں پتہ ہے اسلام آباد کے جس ہسپتال میں خان صاحب کو لے جایا گیا اس میں اس طرح کے ڈاکٹرز نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے پیچھے کوئی اور بیماری ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ بیماری شروع ہوتی ہے۔ اس لئے اس طرح کی بیماریوں کے بھی عمران خان کے ٹیسٹ ہونے چاہئیں اور (آنکھ کی ییماری) کے ایکسپرٹ کو ان کا علاج کرنا چاہیے۔ اس لئے عمران خان تک ہمیں رسائی دی جائے ۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عاصم یوسف
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔