پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر کی بات درست نہیں، رانا ثنا اللّہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ۔فوٹو: فائل
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر دینے کی بات درست نہیں، وزیراعظم نے یوم آزادی پر میثاق استحکام پاکستان کی پیشکش کی تھی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عظمیٰ خان کے سامنے جیل سپرنٹنڈنٹ نے ہائی کورٹ کا آرڈر رکھا تھا، عظمیٰ خان نے باہر آکر جو کہا اور میڈیا پر جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیے گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں، رانا ثناء 5 بڑوں کو اعتماد سازی کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، رانا ثناء اللّٰہثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ ملاقاتوں اور ملاقاتیوں کے ذریعے پی ٹی آئی نے امریکا میں مہم چلائی، پی ٹی آئی کا رویہ ریاست کو بلڈوز اور بلیک میل کرنا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پمز پر اعتماد نہیں ہے تو عدالت میں اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے ایک سیاسی جماعت کی طرح برتاؤ کرے، عدالت میں جائے اور وہاں اپنا مؤقف رکھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثنا الل پی ٹی ا ئی کو نے کہا
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
لاہور: بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی. لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہورکی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی.فہرست کےمطابق لاہور کو نو ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں. 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائےگا. تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10اگست 2026 کو جاری ہوگی۔