حیدرآباد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا سول اسپتال کا دورہ، فارمیسی کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآبادجامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید ارشاد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ ہمارے ڈاکٹرز، نرسسز، پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کی دیکھ بھال کیلئے شب و رز محنت کر رہے ہیں جبکہ ہمار ی اولین ترجیح ہے کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر علاج و معالجے کی سہولیات مہیا کریں تاکہ مریض جلد سے جلد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال حیدرآباد میں زیرِ تعمیر ایم آر آئی ،سٹی اسکین شعبہ میں نئے کمروں اور پلمونولوجی (امراضِ سینہ)ڈپارٹمنٹ میں نئے تعمیراتی کاموں کاجائزہ لینے کیلئے تفصیلی دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریشن افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایم ایس ڈاکٹر سید ارشاد حسین کاظمی کے ہمراہ ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ سندھ کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید ارشاد حسین کاظمی نے سول اسپتال حیدرآباد میں زیرِ تکمیل 24گھنٹے فعال فارمیسی کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے جاری کاموں، آلات کی تنصیب اور انتظامی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید ارشاد حسین کاظمی نے مزید کہا کہ سول اسپتال حیدرآباد میں سندھ بھر سے مریض علاج و معالجے کیلئے آتے ہیںاس لئے ہماری شب و روزکوشش ہے کہ مریضوں کے لیے مزید زیر تعمیر نئے وارڈز کی تعمیر کا کام جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ فارمیسی کے کام آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور اسے جلد عوام کے لیے فعال کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر سید ارشاد حسین کاظمی نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو ہدایت دی کہ پلمونولوجی ڈپارٹمنٹ ،فارمیسی اور ایم آر آئی ،سٹی اسکین میں زیر تعمیر نئے کمروں سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر، اعلی معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ناقابلِ برداشت ہے اور اسپتال انتظامیہ ترقیاتی کاموں کی براہِ راست خود نگرانی کررہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر سید ارشاد حسین کاظمی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال انہوں نے
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔