محرابپور،ٹرین کی زد میں آکر نوجوان زخمی،موٹرسائیکل تباہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) جلد باز نوجوان حادثے کا شکار، ٹرین کی زد میں آکر معمولی زخمی، موٹر سائیکل تباہ، حادثہ محراب پور پولیس تھانہ کی حدود میں نیوٹاؤن ریلوے پھاٹک پر پیش آیا ، ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والے 27 اپ شالیمار ایکسپریس ٹرین کی آمد کے باعث ریلوے پھاٹک بند ہونیکی وجہ سے سائیڈ سے موٹر سائیکل نکالتے ہوئے دو نامعلوم نوجوان ٹرین کی زد میں آکر معمولی زخمی ہوئے ہیں انکی گاڑی تباہ ہوگئی جسے وہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے، گاڑی کو تحویل میں لیکر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔دوسری جانبحادثے میں نوجوان زخمی، گیس سیلنڈر دھماکے میں دکان مالک اور موجود افراد زخمی ، حادثہ مورو پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر تاج پیٹرول پمپ کے پاس ہوا جہاں پر تیز رفتار کار کی زد میں آکرنامعلوم راہگیر زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی کو اسپتال کر دیا ہے دوسری طرف دربیلو پولیس چوکی کی حدود دربیلو شہر میں اعجاز مشوری کی دکان میں اچانک سے گیس سیلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوگیا اور آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر دکان مالک اور موجود افراد زخمی ہو گئے ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے متعدد افراد کے کپڑے تک جل گئے تاہم بروقت اقدامات سے کوئی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی زد میں ا کر کے مطابق ٹرین کی
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق اس یونٹ سے وابستہ ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ اڈے کے فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جارح کو سزا دینے کے سلسلے کی کڑی ہے اور امریکی فوج کی ان کارروائیوں کا جواب ہے، جن میں جمعرات کی صبح امام حسینؑ کے روضے کی جانب جانے والے زائرین کے راستے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق امریکی حملے میں عراق کی سرحد پر واقع شلمچہ بارڈر کراسنگ پر دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں برطانیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف استعمال ہونے والا برطانوی اڈہ جائز ہدف تصور ہو گا۔ بیان کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ روز بحرِ ہند میں موجود اپنے بحری بیڑے کے کروز میزائل ختم ہونے کے بعد برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ بیان کے اختتام پر برطانیہ کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خطے کے عوام کی مشکلات کی بنیادی ذمہ دار ہے اور اسلامی ممالک کی تقسیم، قتلِ عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام، فلسطین پر قبضے کی منصوبہ بندی اور اسرائیل کے قیام میں اس کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی، جس کے تحت امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کی تیاری کے لیے برطانوی فوجی اڈوں اور تنصیبات کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان حملوں کی تیاری یا ان پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کا تعاون جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت کے مترادف ہوگا۔