data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی کمیشن نے یورپی یونین کی مہاجرت سے متعلق پالیسی کا خاکہ پیش کردیاجس میں غیر قانونی مہاجرت سے نمٹنے اور بلاک سے باہر کے ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔یورپی کمشنر برائے مہاجرت میگنس برنر نے کہا کہ ترجیح بالکل واضح ہے،جس میں غیر قانونی آمد کم کرنا اور اسے کم ہی رکھناشامل ہے۔ برنر نے مزید کہاکہ غلط استعمال مہاجرت کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ عوامی اعتماد کو کمزور کرتا ہے اور بالآخر ہماری تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت اور صلاحیتوں کو متوجہ کرنے کی کوششوں کو متاثر کرتا ہے۔یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب یورپی یونین پر غیر قانونی مہاجرت کے خلاف سخت اقدامات کا سیاسی دباؤ برقرار ہے۔ حالانکہ 2025 ء میں غیر قانونی آمد میں ایک چوتھائی سے زیادہ کمی آئی تھی۔ برنر نے 27 رکنی بلاک کے لیے مہاجرت اور پناہ گزین پالیسی پرایک نئے باب کے اضافے کاوعدہ کیا۔ حقوق انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی یونین کے اس طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی تیسرے ملک پر بڑھتا انحصار یورپی یونین کو ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شریک جرم بنا سکتا ہے۔ یورپی یونین کی مہاجرت پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ وہ ایک ایسا نظام قائم کرنا چاہتا ہے، جومنصفانہ بھی ہو اور مضبوط بھی۔ بیان میں کہا گیاکہ یہ اس اصول کی توثیق کرتا ہے کہ یورپ ہی یہ طے کرتا ہے کہ کون یورپی یونین میں آئے گا اور کن حالات میں آئے گا۔ یورپی یونین سے توقع ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، پناہ کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نظام کے غلط استعمال کو روکنے اور معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے باصلاحیت تارکین وطن کو متوجہ کرنے پر توجہ دے گی۔ کمیشن کے مطابق پورے بلاک میں کئی اہم شعبوں میں مہارتوں کی کمی اور افرادی قوت کا فقدان متوقع ہے۔ بیان میں کہا گیاکہ یورپی یونین کو عالمی سطح پر ٹیلنٹ کی دوڑ میں سب سے پرکشش مقام بننے کا ہدف رکھنا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے کمیشن نے وعدہ کیا کہ وہ یورپ کو درکار مہارتوں کے حامل افراد کو راغب کرنے کے لیے قوانین اور طریقہ کار کو سادہ اور تیز بنائے گا۔ اس میں اسناد اور مہارتوں کی شناخت اور توثیق کے نظام میں بہتری کے اقدامات شامل ہیں۔ یورپی کمیشن نے نشاندہی کی کہ جن تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا جاتا ہے، ان میں سے صرف تقریباً ایک چوتھائی ہی واقعی اپنے آبائی ممالک واپس جاتے ہیں۔ یورپی یونین کے واپسی کے نظام کو زیادہ مؤثربنانا انتہائی ضروری ہے۔ کمیشن کے بیان میں کہا گیاکہ تیز، مؤثر اور باعزت واپسی ہمارے مہاجرت اور پناہ کے نظام کے بہتر کام کرنے اور اس کی ساکھ کے لیے ناگزیر ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یورپی یونین کرتا ہے کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی