ایران پر حملہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا، رضا امیری مقدم
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260131-01-11
اسلام آباد (نمائند ہ جسارت) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران پر تشدد واقعات میں3117 افراد جاں بحق ہوئے اور 690 دہشت گرد مارے گئے‘ایران جنگ نہیں چاہتا اور اب بھی امید ہے کہ صورتِ حال جنگ کی طرف نہیں جائے گی تاہم اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو یہ صرف ایران پر نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا۔ رضا امیری مقدم نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پرتشدد واقعات میں 305 ایمبولینسز اور بسیں، 24 گیس اسٹیشن تباہ کیے گئے، 700 اسٹورز، 300 مکانات اور 750 بینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رضا امیری مقدم نے مزید بتایا کہ پرتشدد ہجوم نے 414 سرکاری عمارتیں اور 749 پولیس اسٹیشن تباہ کیے، 120 صحت مراکز، 200 اسکول اور 350 مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پر حملہ
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.