data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی جو کہ ایک میٹروپولیٹن شہر کہلاتا ہے، آج بنیادی سہولیات سے محروم دکھائی دیتا ہے۔ ٹوٹی سڑکیں، کھلے گٹر، ناقص انفرااسٹرکچر اور حکومتی غفلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اگر حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے، سڑکیں بنانے ،گٹر کے ڈھکن لگانے اور نکاسی آب کا مؤثر نظام قائم کرنے میں ناکام ہے تو پھر عوام اس سے کیا امید رکھیں؟کل یکم فروری کو منعقد ہونے والا ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ عوام کے دکھوں اور امیدوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت کارکنان گھر گھر جا کر ملاقاتیں کر رہی ہیں اور عوام میں شعور و آگاہی بیدار کر رہی ہیں۔ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے مسائل کم ہونے کے بجائے کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ بدانتظامی اور لاپروائی کے باعث شہری اپنی جانوں کی بازی ہار رہے ہیں، قیمتی املاک سے محروم ہو رہے ہیں اور شہر کا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے۔ نوجوان نسل اس سنگین صورتحال کو بخوبی سمجھتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کر رہی ہے۔ نوجوان نسل اس وقت قوم کے لیے امید کی کرن ہے۔3 کروڑ عوام کے میگا سٹی کو کرپٹ حکمرانوں کے چنگل سے نکالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے دلخراش مناظر نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، مگر افسوس کہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ ایسے حالات میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔انہوں نے خواتین، طالبات اور زندگی کے ہر طبقہ فکراساتذہ، وکلا، ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی ماہرین اور دیگر پروفیشنل خواتین، طالبات اور بچوں سے اپیل کی کہ وہ کل یکم فروری کو ہونے والے ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ میں بھرپور شرکت کریں اور اپنی موجودگی سے شہر پر ڈھائے جانے والے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ تاحال وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نہ تو استعفا دیا ہے اور نہ ہی عوام کے زخموں کا مداوا کیا ہے، لیکن عوام کا بڑھتا ہوا غم و غصہ انہیں استعفا دینے پر مجبور کر دے گا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عوام کے

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار