data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260131-08-12
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کیا وزیر بلدیات جواب دیں گے کہ میرے حلقہ انتخاب پی ایس 91شاہ فیصل میں پانی کی شدید قلت ہے، یوسی7ماڈل ٹاؤن اور یوسی3شاہ فیصل ٹاؤن میں پانی کی فراہمی کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں ، محمد فاروق نے بتایا کہ یوسی7ماڈل ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جمعہ گوٹھ محمدی پمپنگ اسٹیشن سے کالا بورڈ کے ایدھی وال سے ہوتی ہے اور کچھ ایریاز میں جامعہ ملیہ پمپنگ اسٹیشن سے ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واٹر سپلائی کی جو(ADP)تھی 2023-24کی وہ2کروڑ21لاکھ72ہزار 607روپے میں ایوارڈ کی گئی تھی وہ اسکیم آخر کہاں گئی، زمین میں دفن ہوگئی؟ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ واٹر سپلائی کی یہ اسکیم کرپشن کی نظر ہوگئی۔ پانی کی کمی بڑا مسئلہ ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے محمد فاروق نے مزید بتایا کہ ہمارے کچھ ایریاز میں پانی کی لائنیں ڈالی تو گئی ہیں لیکن ان کو جوڑا نہیں گیا،2کروڑ روپے کے عوض کسی ایک گھر میں بھی پانی نہیں آیا پانی سپلائی کی اس اسکیم کو گلشن منیر چوک تک جانا تھا، محمد علی شہید، رفیع بنگلوز، رفیع گارڈن، انوار ابراہیم، گلشن رفیع، بوستان رفیع اور جامعہ ملیہ سمیت دیگر علاقوں کو اس اسکیم سے پانی ملنا تھا جو نہیں مل رہا ہے آخر یہ واٹر سپلائی اسکیم کہاں گئی، میرا مطالبہ ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے۔ محمد فاروق نے مزید بتایا کہ یوسی8جامعہ ملیہ پمپنگ اسٹیشن سے وہاں پانی جاتا ہے اور واٹر ٹینک بہت گندہ ہے وہاں نیا واٹر ٹینک بنایا جائے، وہاں ایک موٹر ہوتی ہے جب وہ خراب ہوجاتی ہے تو وہاں سے پانی پمپ ہونا بند ہوجاتا ہے ، یہاں جو انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک ہے وہ خراب پڑا ہے ، اس پمپنگ اسٹیشن کو فوری ٹھیک کیا جائے یا نیا واٹر ٹینک بنایا جائے، یہاں پانی کی 2موٹریں ہونی چاہئیں صرف ایک ہی موٹر ہے جو خراب رہتی ہے جبکہ قانون کے تحت2موٹریں ہونی چاہئیں اگر ایک خراب ہوجائے تو دوسری موٹر استعمال کی جاسکے۔ محمد فاروق نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ میرے حلقہ انتخاب میں پانی کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے وزیر بلدیات کے گھر پانی نہیں آتا اسی طرح میرے گھر بھی پانی نہیں آتا۔ محمد فاروق کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری قاسم سومرو نے کہا کہ ہمارا اسٹوریج زیادہ تر ہماری لائنوں کے اندر ہی ہوتا ہے، معزز رکن نے اپنے جن علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کی نشاندہی کی ہے وہ نوٹ کرلی ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وزیر بلدیاتی کے ساتھ بیٹھ کر پانی کے اس مسئلے کو ڈسکس کریں گے تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمد فاروق نے پمپنگ اسٹیشن میں پانی کی واٹر ٹینک نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن