data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا (صباح نیوز)جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمن نے ملک بھر کے تاجروں سے بھتا خوری کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 فروری کے بعد کسی بھتا خور اور کرپشن کے چمپئن کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار شفیق الرحمن نے دارالحکومت ڈھاکا کے کاروان بازار میں 11 جماعتی انتخابی اتحاد برائے ڈھاکا 12 کے امیدوار سیف عالم خان کے انتخابی جلسے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت نے کہا کہ کسان، ٹرانسپورٹ مالکان، ہول سیل اور ریٹیل تاجر بھتا خوری سے متاثر ہیں۔ انہوں نے ملک بھر کے تاجروں سے بھتا خوری کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔شفیق الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی سمیت 11 جماعتوں کا انتخابی اتحاد اقتدار میں آیا تو الیکشن کے اگلے دن 13 فروری سے ملک کی تصویر بدل جائے گی۔ 90 فیصد بھتا خور مفلوج ہو جائیں گے۔ بقیہ 10 فیصد کو پہلے بھتا نہ لینے کی تاکید کی جائے گی، اگر وہ پھر بھی نہ سمجھے تو جو کچھ کرنا ہوگا وہ کیا جائے گا، یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ کس کا باپ، کس کا بھائی، کس کا بیٹا ہے، اس معاملے میں بے رحم، ظالمانہ اور سخت سلوک کیا جائے گا۔جماعت کے امیر نے تبصرہ کیا کہ انتخابات کے ارد گرد کے آثار اچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر طرف طرح طرح کے برے آثار ابھر رہے ہیں۔ ماؤں بہنوں پر حملے ہو رہے ہیں، لوگوں کو حملوں سے مارا جا رہا ہے، دفاتر کو جلایا جا رہا ہے، انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، اور لوگوں پر حملے کر کے لڑائی کو بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔شفیق الرحمن نے حکومت اور الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو انہیں اپنی ناکامی کی ذمے داری قبول کرنی ہوگی۔امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمن نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی عزت کریں، جمہوریت کی بات کرنے والوں کو اس جمہوریت کے راستے پر چلنا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی نے عوام پر زور دیا کہ وہ ترازو کے نشان کے ساتھ اور ریفرنڈم میں’’ہاں‘‘ میں ووٹ دیں۔

ڈھاکا: امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش شفیق الرحمن کاروان بازار میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے ہیں

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شفیق الرحمن نے جماعت اسلامی جائے گا نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف