وزیراعظم کی سیالکوٹ آمد، چودھری ارمغان سبحانی سے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس، فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
سیالکوٹ+ اسلام آباد (نامہ نگار+ خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر مملکت چودھری ارمغان سبحانی اور ممبر پنجاب بار کونسل چودھری رضا سبحانی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کیلئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف گزشتہ روز سیالکوٹ آئے اور وریو ہاؤس گئے جہاں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطا تارڑ، اعظم نذیر تارڑ، رکن پنجاب اسمبلی محسن اشرف، مولوی شکور، طارق سبحانی اور دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔