وفاقی وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کیلئے اہم اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کے ویزے کے بائیو میٹرک سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ عازمین حج "سعودی ویزہ بائیو" ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک جلد مکمل کر لیں۔
انہوں نے بتایا کہ حج ویزے کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازم ہے، اگر ایپ سے بائیو میٹرک نہ ہو سکے تو قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک کروا لیں۔
ترجمان نے بتایا کہ بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ نہیں لگے گا جبکہ سعودی تاشیر سینٹرز کی مزید تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہیں۔
لاہور میں بسنت کیلئے اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں کو ثقافتی رنگوں سے سجا دیا گیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بائیو میٹرک
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔