WE News:
2026-07-24@04:17:14 GMT

کانگو میں کالٹن کی کان بیٹھ گئی، 200 سے زائد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

کانگو میں کالٹن کی کان بیٹھ گئی، 200 سے زائد ہلاک

وسطی افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے ربایا میں بدھ کے روز ایک کالٹن دھات کی کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ جمعے تک ہلاک شدگان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: تیراہ نقل مکانی، اب تک کتنے خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث یہ حادثہ پیش آیا اور متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 20 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی مراکز میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

ربایا صوبے کے حکام کے مطابق بارشوں کے سیزن کے دوران زمین نرم ہونے کی وجہ سے کان بیٹھ گئی اور اندر موجود افراد دب گئے۔

مزید پڑھیں: مچھ: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق

ربایا دنیا کی کالٹن پیداوار کا قریباً 15 فیصد فراہم کرتا ہے، جس سے موبائل فونز، کمپیوٹرز، ایرو اسپیس اور ٹربائنز میں استعمال ہونے والی ٹینٹالم دھات تیار کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

200 سے زائد ہلاک افریقی ملک کانگو کان بیٹھ گئی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 200 سے زائد ہلاک افریقی ملک کانگو کان بیٹھ گئی

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف