لاہور: مین ہول میں گر کر جاں بحق خاتون کے شوہر پر پولیس تشدد کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
لاہور کے علاقے بھاٹی میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر پر پولیس تشدد کی تصدیق ہو گئی۔
انکوائری رپورٹ میں ایس پی سٹی اور ایس ایچ او بھاٹی کو تشدد کا ذمے دار قرار دے دیا گیا، دونوں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی اور ایس ایچ او خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کو تھانہ بھاٹی لے گئے، پونے 5 گھنٹے غیر قانونی حراست میں رکھا اور تشدد کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیے لاہور: بھاٹی گیٹ واقعہ، نامزد ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور لاہور بھاٹی گیٹ واقعہ: خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کا مؤقف سامنے آگیارپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی گئی جو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دیں گے۔
دوسری جانب ضلع کچہری کی عدالت نے نامزد ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمارنڈ منظور کر لیا۔
جاں بحق خاتون کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں دفعہ 322 کے ساتھ 316 بھی لگا دی گئی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ دفعہ 316 کے بعد ملزمان کا چالان پیش کرنے میں مدد ملے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خاتون کے شوہر
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔