Islam Times:
2026-07-24@05:03:16 GMT

کراچی، کلینک میں ڈرپ لگوانے والا مریض فائرنگ سے قتل

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

کراچی، کلینک میں ڈرپ لگوانے والا مریض فائرنگ سے قتل

مقتول کی شناخت عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے، جو کلینک میں ڈرپ لگوا رہا تھا، اس دوران نامعلوم ملزم فائرنگ کرکے فرار ہو گیا۔ اسلام ٹائم۔ شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پرانا گولیمار میں واقع کلینک میں فائرنگ سے مریض چل بسا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے، جو کلینک میں ڈرپ لگوا رہا تھا، اس دوران نامعلوم ملزم فائرنگ کرکے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے سر پر گولی مار کر اسے قتل کیا گیا، واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول بڑا بورڈ کا رہائشی، سوشل ورکر اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کلینک میں

پڑھیں:

پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار

پشاور:

حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔

اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا