نادرا کا عجیب کارنامہ، زندہ خاتون کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، وزیر داخلہ کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے زندہ خاتون کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، جس کا وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں زندہ نومولود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر ڈیفنس کراچی کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق محسن نقوی نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے آئے شہریوں سے باری آنے کے اوقات اور پراسیس کے بارے میں دریافت کیا۔
بعض شہریوں نے تاخیر سے باری آنے کی شکایات کیں، جس پر وزیرداخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کا فوری اور مستقل حل نکالا جائے گا اور موقع پر ہی شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے احکامات جاری کیے۔
دورے کے دوران ایک شہری نے اپنی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کی شکایت کی، جس پر محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دستاویزات کو درست کرانے کا حکم دیا۔
اسی طرح ایک خاتون کے شناختی کارڈ پر نام کے غلط اندراج کی شکایت پر وزیر داخلہ نے نادرا انچارج کو بغیر اضافی فیس نام درست کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: ’انِ سروس ڈیتھ پالیسی‘ تبدیل، دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچے ملازمت سے محروم
محسن نقوی مختلف کاونٹرز پر گئے، عملے سے ملاقات کی اور نادرا حکام کو ہدایت دی کہ شہریوں کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، اور انہیں بار بار چکر لگوانے کی بجائے ایک ہی دفعہ میں مکمل خدمات فراہم کی جائیں۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر سسٹم کی بہتری اور دیر سے باری آنے کے مسئلے کے مستقل حل پر زور دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری زندہ خاتون نادرا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری زندہ خاتون وی نیوز کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری محسن نقوی نے وزیر داخلہ
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔