data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وسطی چین کے صوبہ ہونان میں تعلق رکھنے والا 8 سالہ بچہ لیو چوشی نومبر 2025 میں ایک شدید ٹریفک حادثے کے بعد کوما میں چلا گیا، جس میں اس کے دماغ کو ناقابلِ یقین حد تک نقصان پہنچا اور پھیپھڑوں کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر خبردار کیا تھا کہ بچے کے ہوش میں آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، لیکن والدہ نے ہمت نہ ہاری اور اپنے بیٹے کو متعدد اسپتالوں میں لے کر جا کر علاج کرانے کی کوششیں جاری رکھیں۔

ڈاکٹرز نے والدہ کو مشورہ دیا کہ جانی پہچانی آوازیں یا بچے کی پسندیدہ موسیقی دماغ کے مخصوص حصوں کو متحرک کر سکتی ہیں اور ممکن ہے کہ وہ ہوش میں آ جائے۔ اس رہنمائی کے مطابق لیو کی والدہ نے اسکول میں چلنے والی موسیقی اور آوازیں جمع کیں اور روزانہ انہیں بیٹے کے بستر کے کنارے بجایا۔

اسی دوران لیو کے استاد نے اس کے اسکول کے دوستوں کو اکٹھا کیا اور مختصر مگر جذباتی ویڈیو پیغامات ریکارڈ کروائے۔ ایک ویڈیو میں ایک ساتھی کہہ رہا تھا کہ چوشی جلد بیدار ہو جاؤ، ہمیں اکٹھے فٹبال کھیلنا ہے، جبکہ ایک بچی نے کہا کہ ہم سب تمہیں بہت یاد کرتے ہیں، اگر ہماری آواز سن رہے ہو تو براہِ کرم آنکھیں کھول دو۔

یہ ویڈیوز مسلسل چلائی جاتی رہیں اور کوما میں جانے کے 45 دن بعد لیو کی پلکوں میں حرکت دیکھی گئی۔ کچھ دن بعد، اس نے اپنے استاد کی آواز سن کر پہلی بار مسکرایا، اور 55 ویں دن وہ مکمل طور پر ہوش میں آگیا اور بائیں ہاتھ کو حرکت دینے میں کامیاب ہوا۔

اس کے استاد اور اسکول کے دوستوں نے بعد میں اسپتال کا دورہ کیا اور لیو کو تحائف پیش کیے۔ لیو کی والدہ نے اس لمحے کو زندگی بدل دینے والا قرار دیا اور کہا کہ جیسے سورج بادلوں کے پیچھے سے نمودار ہوا، ویسے ہی ان کے بیٹے پر ایک کرشمہ نازل ہوا۔

اب لیو کی حالت مستحکم ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہا ہے، جس نے نہ صرف اس کے خاندان بلکہ اسکول کے تمام ساتھیوں اور ڈاکٹروں کو بھی حیرت اور خوشی میں مبتلا کر دیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسکول کے لیو کی

پڑھیں:

کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد

کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز): پاکستان میں کیوبا کے سفارتخانے نے پاکستان-کیوبا سوشل فورم کے اشتراک سے کیوبا کے تاریخی رہنما اور کمانڈر اِن چیف فیڈل کاسترو روز کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو ’’فیڈل پور سیمپرے‘‘ (فیڈل ہمیشہ کے لیے) کے عنوان سے فوٹو نمائش اور کتب کی نمائش کا افتتاح کیا۔

اسلام آباد میں کیوبا کے سفارتخانے میں منعقدہ نمائش میں سیاسی رہنماؤں، سفارتی کور کے ارکان، دانشوروں اور کیوبا کے دوستوں نے شرکت کی اور کیوبا کے انقلاب کے تاریخی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں سفارتی کور کے ڈین اور ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیڈل کاسترو کے تاریخی مقام اور ان کی دیرپا میراث کو اجاگر کیا۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیڈل کاسترو کا انسان دوست فلسفہ آج بھی کیوبا کی سفارت کاری اور بین الاقوامی یکجہتی کے جذبے کو تشکیل دے رہا ہے۔

انہوں نے 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کے لیے کیوبا کی جانب سے طبی دستوں کے ذریعے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو یاد کیا، جبکہ کیوبا کے طبی اداروں میں پاکستانی طلبہ کی تعلیم کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو فیڈل کاسترو کے وژن سے متاثرہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی دیرپا علامتیں قرار دیا۔

کیوبا کے سفیر دامیان کورڈیرو نے کہا کہ فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کیوبا کے قومی یومِ بغاوت کے ساتھ منعقد ہو رہی ہیں، جو 26 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1953 میں فیڈل کاسترو اور نوجوان انقلابیوں کے ایک گروپ کی جانب سے مشرقی کیوبا میں مونکادا اور کارلوس مینوئل ڈی سیسپیدیس بیرکس پر کیے گئے حملوں کی سالگرہ کی یاد دلاتا ہے۔

سفیر کورڈیرو نے کہا کہ ’’فوٹو اور کتب کی یہ نمائش محض تصاویر اور تحریروں کے ذریعے ماضی پر ایک نظر نہیں بلکہ ایک زندہ میراث کا جشن ہے، جس کی بنیاد جرأت، سماجی انصاف اور غیر متزلزل بین الاقوامیت پر ہے۔ یہ وقار، خودمختاری اور یکجہتی کی ایک صدی سے ملاقات کا موقع ہے۔‘‘

پاکستان-کیوبا سوشل فورم کے صدر رمضان مغل، جنہوں نے نمائش کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا، نے کہا کہ یہ تقریب کیوبا اور پاکستان کی مشترکہ تاریخ کو محفوظ رکھنے کے عزم کی تجدید کرتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرچینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر اگلی خبرپاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈیفنس فیز 5 میں گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک