فوٹو: اسکرین گریب

باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر جرگہ ہوا، جس میں وادی تیراہ میں فوری طور پر مکمل امن بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ قیامِ امن کےلیے باڑہ میں امن تحریک کے آغاز کا بھی اعلان کردیا گیا۔ 

سیاسی اتحاد کے جرگے میں کہا گیا کہ متاثرین تیراہ کے مسائل کسی ایک علاقے یا قبیلے تک محدود نہیں، یہ اجتماعی قومی مسئلہ ہے جس کا حل مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

سابق چیئرمین باڑی سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی نے کہا کہ ہم نے خوارج کے ساتھ 2 مرتبہ جرگہ کیا، اس کے بعد ہم نے جرگے کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور تیراہ کے مشران کو سونپ دی۔

باڑی سیاسی اتحاد نے مطالبہ کیا کہ تیراہ میں خوارج کی جانب سے فائرنگ، شیلنگ، گھروں پر مارٹر حملے فوری بند کیے جائیں، خوارج کی جانب سے کواڈ کاپٹر گرانے جیسے اقدامات کو بھی بند کیا جائے۔ یہ عمل عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔

باڑہ سیاسی اتحاد نے کہا کہ متاثرین سے کیے تمام وعدے اور معاہدے تحریری و عملی طور پر تسلیم کیے جائیں، متاثرینِ تیراہ کی رجسٹریشن کے عمل میں سیاسی مداخلت اور کرپشن کی تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے تیراہ آپریشن، وفاقی اور صوبائی حکومت کا اجازت دینے سے اظہار لاتعلقی، سیکرٹری ریلیف ہائیکورٹ طلب وادی تیراہ آپریشن جبری بیدخلی انسانی المیہ ہے، پاکستان عوامی انقلابی لیگ وادی تیراہ متاثرین سے 13 ہزار 725 خاندانوں کا مکمل اندراج، نقل مکانی عارضی معطل

سیاسی اتحاد کا کہنا تھا کہ تیراہ میں گھر یا جائیداد رکھنے والوں کو آئی ڈی پیز اسٹیٹس دے کر رجسٹریشن کی جائے، تمام متاثرین کو امدادی پیکیج میں شامل کیا جائے۔

اتحاد نے یہ بھی کہا کہ اپر باڑہ اور باڑہ پلین ایریا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، صورتحال کو ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول کیا جائے۔ قیامِ امن کےلیے آج سے باڑہ میں امن تحریک کا آغاز ہوگا۔

باڑہ سیاسی اتحاد نے یہ بھی کہا کہ باڑہ میں خوارج کی اغوا برائے تاوان، دھمکی آمیز کالز کے خاتمے کےلیے صوبائی حکومت ذمہ داری پوری کرے، باڑہ کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اتحاد باڑہ متاثرینِ تیراہ کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہنے کے عزم کرتا ہے، متاثرینِ تیراہ کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق جرگہ باڑہ میں تیراہ کے نمائندہ قبائلی عمائدین اور مشران کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تیراہ کے باڑہ میں اتحاد نے کیا جائے کہا کہ

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم