لیجنڈری اداکار انوپم کھیر کی سہیل احمد کے ڈائیلاگ پر شاندار اداکاری؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
بھارت کے لیجنڈری اداکار انوپم کھیر پاکستان کے معروف اداکار سہیل احمد کے مداح نکلے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سہیل احمد پاکستان کے اُن مشہور کامیڈین میں سے ایک ہیں جن کے نبھائے ہوئے کردار لازوال اور ادا کیے گئے ڈائیلاگ امر ہوگئے۔
وہ سیاست اور کرنٹ افیئر کے ایک ٹاک شو میں عزیزی کے کردار ادا کرتے ہیں۔ جس میں اپنے برمحل جملوں اور مزاحیہ اداکاری سے خشک موضوعات کو بھی مزاح کی چاشنی کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔
یوں تو ان کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ پڑوسی ملک بھارت کے بھی معروف اداکار سہیل احمد کے مداح ہیں۔
حال ہی میں بالی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے سہیل احمد کے مشہور ہونے والے ایک ڈائیلاگ پر ڈبس میش کیا۔
View this post on Instagramسہیل احمد کے مزاحیہ ڈائیلاگ اصل میں پاکستان کے ایک شو سے لیے گئے ہیں جس میں ان کے منفرد انداز نے لاکھوں لوگوں کو قہقہوں پر مجبور کردیا تھا۔
بھارتی اداکار انوپم کھیر نے سہیل احمد کے ا ہی ڈائیلاگز کو مزاحیہ انداز میں نہ صرف دوبارہ ادا کیا بلکہ اپنی منفرد اداکاری سے چار چاند لگائے۔
انوپم کھیر نے سہیل احمد کے ڈائیلاگ پر اپنے چہرے کے تاثرات، ٹائمنگ اور ردعمل کے ساتھ ایک مختصر لیکن زبردست مزاحیہ ویڈیو شیئر کی۔
جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگئی اور اس سے ثابت ہوگیا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہیل احمد کے
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔