حکومت سے اتحاد وقت کی ضرورت، پیپلزپارٹی نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی: راجا پرویز اشرف
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت سے اتحاد وقت کی اہم ضرورت تھا، کیونکہ پارٹی نے سیاست کے بجائے ریاست کے مفاد کو ترجیح دی، اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان چھوٹی موٹی شکایات ہوتی رہتی ہیں، تاہم مجموعی طور پر یہ فیصلہ ملک کے مفاد میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا ملکی مفاد میں ہے، راجا پرویز اشرف نے اختلافات کی خبریں رد کردیں
لاہور میں ماڈل ٹاؤن پیپلز پارٹی کے آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کا حصہ ہے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کراچی کے گل پلازہ واقعے اور دیگر حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں، جبکہ مین ہول میں گرنے والی ماں اور بیٹی کے واقعے پر فوری کارروائی ہونی چاہیے۔
https://x.
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ منظم اور مضبوط ہو رہی ہے اور آنے والے وقت میں پارٹی اہم اور کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی شدت پسندی کے بجائے شدت سے کام کرنے پر یقین رکھتی ہے، جبکہ لاہور کی نئی تنظیم پورے پنجاب میں سیاسی تبدیلی کا سبب بنے گی۔
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ 18ویں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے منظور ہوئی تھی اور پارلیمنٹ کی اکثریت سے کسی بھی آئینی ترمیم کی منظوری ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجا پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، پی ٹی آئی ارکان کو ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دے دیا
انہوں نے بسنت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوبصورت تہوار ہے، لوگوں کو خوشیاں دینا ضروری ہے، تاہم شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن افراد کی غفلت ثابت ہو، انہیں سزا ملنی چاہیے، جبکہ بسنت کے لیے حکومت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات ایک مثبت قدم ہیں۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ، سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، احسن رضوی، راؤ بابر جمیل اور ذیشان شامی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر، مجید غوری، چودھری ریاض، عامر نصیر بٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے معزز مہمان کا استقبال کیا، جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سید حسن مرتضیٰ نے خطاب میں کہا کہ اگر پارٹی لاہور میں مضبوط ہوگی تو اس کا اثر دیگر شہروں میں بھی نظر آئے گا اور اب تنظیمی اختلافات سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ فیصل میر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی جانب سے دی گئی ذمہ داری پر وہ شکر گزار ہیں اور کشمیر بنے گا پاکستان ریلی پیپلز پارٹی کا ایک بڑا پاور شو ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اپنے آرمی چیف اور چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں، راجا پرویز اشرف
شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ آج جوہر ٹاؤن میں لگنے والے نعرے جلد پورے لاہور میں گونجیں گے، ڈاکٹر عائشہ شوکت نے اس موقع پرکہ آئندہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی، جبکہ مجید غوری نے کہا کہ اگر 6 ماہ کا وقت دیا جائے تو مینار پاکستان بھر کر دکھایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد راجا پرویز اشرف ریاست لاہور
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد راجا پرویز اشرف ریاست لاہور راجا پرویز اشرف نے پیپلز پارٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔