Express News:
2026-07-24@10:32:51 GMT

گرین شرٹس بھارت کو پچھاڑنے کیلیے مکمل تیار

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

کراچی:

گرین شرٹس بھارت کو پچھاڑنے کیلیے مکمل تیار نظر آنے لگے،انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج روایتی حریفوں کا مقابلہ ہوگا، پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلیے بڑی فتح درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل 4 کا ٹکٹ کٹوا چکے ہیں، گروپ 2 سے اب صرف ایک نشست باقی ہے، اگر بھارت پاکستان انڈر 19 ٹیم کو کسی بھی مارجن سے مات دیتا ہے تو سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ 

مگر گرین شرٹس کیلیے صرف فتح کافی نہیں ہوگی ، اس کے ابھی 4 پوائنٹس ہیں، رن ریٹ بھی کافی کم ہے ، بلو شرٹس  6 پوائنٹس اور مضبوط رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، اس لیے پاکستانی ٹیم کو فائنل 4 کھیلنے کیلیے بھارت کو بہت بڑے مارجن سے مات دینا ہوگی تاکہ نہ صرف اس کے پوائنٹس بھارت کے برابر ہوجائیں بلکہ رن ریٹ میں بھی وہ روایتی حریف سے آگے نکل جائے۔ 

اگر ٹیم پہلے بیٹنگ کرتی ہے تو پھر اسے کم سے کم 105 رنز سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی ، اگر پاکستانی سائیڈ کو ہدف کا تعاقب کرنا پڑے تو بہت تیزی سے اسے عبور کرنا ہوگا، مثال کے طور پر اگر یہ ہدف 251 رنز ہوا تو گرین شرٹس کو سیمی فائنل کھیلنے کیلیے 29.

4 یا اس سے بھی کم اوورز میں فنش لائن عبور کرنا ہوگی۔ 

مزید پڑھیں

انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان آج اسکاٹ لینڈ کو زیر کرنے کیلیے پراعتماد

ٹیم مینجمنٹ پرعزم ہے کہ پلیئرز اس اہم امتحان میں سرخرو ہو جائیں گے۔ دریں اثنا اہم میچ سے قبل گزشتہ روز پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کوئنز اسپورٹس کلب ہرارے میں بھرپور پریکٹس کی،گرین شرٹس نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، دونوں نے 5،5 میچز جیتے، حالیہ پانچ مقابلوں میں پاکستان انڈر 19 نے بھارت کیخلاف چار فتوحات حاصل کی ہیں۔

کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ہماری تیاری بہت اچھی رہی، نیٹس میں زبردست پریکٹس کی ، کھلاڑیوں نے گزشتہ میچز میں غلطیوں سے سیکھا ہے،ٹیم کا مورال بہت بلند اور ہم عمدہ کارکردگی کیلیے پْرعزم ہیں۔

باصلاحیت بیٹر سمیر منہاس نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے ایک مشکل پچ پر سیناریو بیسڈ میچ کھیلا جس سے مشکل حالات میں کھیلنے کا تجربہ ملا، اب اسی گراؤنڈ پر پریکٹس کی جہاں میچ ہوگا، ٹیم کا ماحول بہت مثبت ہے ، ہم اچھی فارم کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انڈر 19 ورلڈ کپ پاکستان ا بھارت کو

پڑھیں:

سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی