قائد اعظم کے 150ویں یومِ پیدائش پر خصوصی ڈاک ٹکٹ ڈیزائن کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(جسارت نیوز)کراچی کے معروف تاجر، عالمی شہرت یافتہ گولڈ میڈلسٹ فلاٹیلسٹ محمد عارف بالاگام والا( تمغہ امتیاز ) نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے150ویں یومِ پیدائش کے موقع پر خصوصی ڈاک ٹکٹیں ڈیزائن کی ہیں جو حکومتِ پاکستان کو پیش کیے جائیں گے۔انہوں نے میڈیا کو جاری تفصیلات میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے150ویں یومِ پیدائش کو قومی سطح پر بھرپور انداز میں منایا جانا چاہیے۔اسکولوں، تعلیمی اداروں، سرکاری محکموں، چیمبرز اور فیڈریشنز کے لیٹر پیڈز پر بھی قائد اعظم کی 150 ویں یومِ پیدائش کا حوالہ شامل کیا جانا چاہیے تاکہ نئی نسل کو بانی پاکستان کی جدوجہد اور خدمات سے آگاہ کیا جا سکے۔ عارف بالاگام والا نے بتایا کہ انہوں نے بانی پاکستان کی زندگی کے یادگار لمحات پر مشتمل نایاب ٹکٹوں کا کلیکشن تیار کیا ہے جو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے زیرِ اہتمام 6 سے 8 فروری کو ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی ’’مائی کراچی نمائش‘‘ میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ٹکٹوں کا کلیکشن ضرور دیکھیں کہ ہمارے قائد نے پاکستان کے لیے کیا قربانیاں دیں۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ بانی پاکستان کے 150ویں یومِ پیدائش کو قومی وقار اور شان و شوکت کے ساتھ منایا جائے اور اُن کے ڈیزائن کردہ خصوصی ڈاک ٹکٹوں کو سرکاری سطح پر جاری کیا جائے۔ عارف بالاگام والا نے حکومت پاکستان کو تجویز دی کہ دوست ممالک خاص طور پر متحدہ عرب امارات، چین، ترکیہ، کویت اور عمان سمیت دیگر برادر ممالک سے درخواست کی جائے کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر پاکستان کے ساتھ مل کر مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری کریں تاکہ قائد اعظم کی عالمی سطح پر خدمات اور اعلیٰ مقام کو اجاگر کیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پاکستان انہوں نے
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔