مجھے اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت نہ دینا شرمناک ہے، وزیر اعلی کے پی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
مجھے اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت نہ دینا شرمناک ہے، وزیر اعلی کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2026 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل افریدی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے قائد عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔کے پی ہاس اسلام اباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ میں صوبے کے ساڑھے چار کروڑ عوام کا منتخب وزیراعلی ہوں لیکن مجھے اڈیالہ جیل کے باہر روڈ پر کئی کئی گھنٹے انتظار کرایا جاتا ہے
، عمران خان کی صحت کے حوالے سے پوری قوم تشویش میں ہے اور وہ جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان کی صحت اس وقت کیسی ہے، عمران خان سے فیملی سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ دینا نہ صرف غیر انسانی سلوک ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ موجودہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا، عدلیہ سمیت تمام ادارے مفلوج ہیں
، مہنگائی اور بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے، عوام پریشان ہیں اور کسان رل رہا ہے، وفاق کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک سنگین مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے، حکمرانوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں، وفاق خیبر پختون خواہ کے بقایا جات کی ادائیگی نہ کرکے صوبے کو ترقی سے محروم کر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ضلع اٹک میں نظم و ضبط کی بحالی عراق میں لاکھوں بھارتیوں کا اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کا انکشاف پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات بڑھ گئیں، پینشن کے لیے اب نیا اکاؤنٹ کا مطالبہ عراق میں لاکھوں بھارتیوں کا اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کا انکشاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ پیر کو متوقع، پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی ملتوی بلوچستان: فورسز کی بروقت کارروائیاں، بی ایل اے کے حملے ناکام، کئی دہشت گرد جہنم واصل صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 2 فروری کو طلب کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملاقات کی اجازت نہ دینا
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔