Jasarat News:
2026-07-23@23:28:30 GMT

کندھ کوٹ میں منشیات کیخلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر)منشیات کے بڑھتے ہوئے ناسور کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کندھکوٹ میں صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف کی زیرقیادت ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاوہ سیاسی سماجی قوم پرست واقلیتی رہنما اور شہریوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے منشیات فروشی کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں، جس کے باعث معاشرے میں جرائم، بے راہ روی اور اخلاقی زوال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی منشیات کے خلاف طویل عرصے سے جدوجہد کر رہی ہے مگر افسوس کہ حکومتی عدم توجہی اور بعض بااثر عناصر کی مبینہ سرپرستی کے باعث یہ کاروبار کھلے عام جاری ہے۔اس موقع پر امیر ضلع کندھ کوٹ غلام مصطفی میرانی نے کہا کہ منشیات صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو تباہ کر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمے داریاں ادا کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں جبکہ منشیات فروش دندناتے پھر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت سخت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتیں گی۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ منشیات کے اڈوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداداللہ بجارانی،اقلیتی رہنما شہری اتحاد کے صدر ڈاکٹر مہرچند،ڈسٹرکٹ بارکے صدر آفتاب چنا، ایس یو پی کے دلمراد ڈاہانی،مولانا رفیع الدین چنا ودیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی منشیات کے خلاف اپنی جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی منشیات کے کہ منشیات نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی