عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے، دس سالہ پارٹنرشپ پر پیشرفت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے، دس سالہ پارٹنرشپ پر پیشرفت متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) عالمی بینک کے صدر اجے بنگا دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے صدر چار فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے، پاکستان میں معاشی اصلاحات، بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازعے پر بات چیت متوقع ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اجے بنگا کی وزیراعظم، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، توانائی، اقتصادی امور حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، انہیں معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجے بنگا کے اس دورہ کے دوران عالمی بینک کے ساتھ دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد میں اہم پیش رفت متوقع ہے، عالمی بینک اس فریم ورک کے تحت 2035 تک پاکستان کو بیس ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
اجے بنگا کی گورو دوارہ سری پنجہ صاحب حاضری
عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب حاضری دی۔
حسن ابدال میں وزیر اقلیتی امور امریش سنگھ اروڑا، ڈی پی او اور ڈی سی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا، اجے بنگا نے پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کیں، سکھ برادری کی جانب سے اجے بنگا کو سروپا پیش کیا گیا۔
صدر عالمی بینک کا وفد گوردوارہ پنجہ صاحب کے دورے کے بعد ٹیکسلا میوزیم روانہ ہو گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھٹو کو صرف وعدہ معاف گواہ کے بیان پر پھانسی قانون کے منافی تھی: جسٹس محمد علی مظہر بھٹو کو صرف وعدہ معاف گواہ کے بیان پر پھانسی قانون کے منافی تھی: جسٹس محمد علی مظہر باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ سے عارضی نقل مکانی کرنیوالے متاثرہ خاندانوں کی حمایت کا اعلان سوہاوہ میں سرکاری افسر پر قاتلانہ حملہ، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے جنگی فضا کے برخلاف امریکا کیساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے، ایران پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت، ہمارے پاس شواہد موجود ہیں: محسن نقوی آبی معاہدہ محفوظ نہیں تو کوئی بھی معاہدہ محفوظ نہیں، پاکستانی مندوبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عالمی بینک کے صدر اجے بنگا
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔