تھوڑا انتظار کرو،جو ہاتھ بندھے ہیں توڑ کر عمران خان کو رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
یہ لوگ تو بانی پی ٹی آئی کا نام نہیں لے سکتے، یہ اس کی اس کا کہتے ہیں، یاد رکھو عوام کے جذبے اور عمران خان کے بیچ چند لمحے ہیں
پاکستانیو عمران آپ کا لیڈر ، آپ نے ووٹ دیا ہے، میں ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں ہم غیرت مند لوگ ہیں، وزیراعلیٰ کا خطاب
وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بس تھوڑا انتظار کرو! جو ہاتھ کچے دھاگے سے بندھے ہیں، انہیں توڑ کر عمران خان کو رہا کروائیں گے۔ انہوں نے شیوہ اڈا صوابی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاکستانیوں کل پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، آپ کے جذبات کا قدر کرتا ہوں جو جذبات آپ کے ہیں وہ میرے بھی ہے، میں اپنے بڑوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے یہ ہاتھ کچے دھاگے سے باندھے ہوئے ہیں بہت جلد کھل جائیں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ لوگ تو عمران خان کا نام نہیں لے سکتے یہ کہتے ہیں اِس کی، اُس کا، اُس کی لیکن یاد رکھو عوام کے جذبے اور عمران خان کے بیچ چند لمحے ہیں۔ بس تھوڑا انتظار کرو جو ہاتھ کچے دھاگے سے بندھے ہیں ان کو توڑ کر عمران خان کو رہا کروائیں گے۔ سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ ہمیں ہمارے بڑوں نے تہذیب سیکھائی ہے ہمیں عمران خان نے تربیت دی ہے ہم بڑوں کا احترام کرتے ہیں تمہاری طرح نہیں جس نے پاکستان بنایا اسی قائد اعظم کی تم نے نافرمانی کی ہے ایک بات تم نے نہیں مانی تم آئین کو قانون کو نہیں مانتے اس فیڈریشن کے ساتھ اور ادارے کے ساتھ قانون اور آئین نے ہی لوگوں کو جوڑ رکھا ہے جسے تم نہیں مانتے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے لیڈر عمران خان کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے، میرے لیڈر کی بیماری کو پوری قوم سے، فیملی سے اور ذاتی معالجین سے چھپا کر رکھا گیا، پھر جب اعتراف کیا گیا تو ہم نے فیملی اور ذاتی معالجین کی ملاقات کا مطالبہ کیا جسے پورا نہیں کیا گیا، ایک دن اور ایک رات ہم نے اڈیالہ کے باہر گزارا، دوسرا دن ہم نے سپریم کورٹ کے باہر گزارا لیکن ہمیں نہیں سنا گیا، ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پاکستانیو عمران خان آپ کا لیڈر ہے، آپ نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے، میں ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں ہم غیرت مند لوگ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی عمران خان کو
پڑھیں:
بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.(جاری ہے)
سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی . ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.