انقلاب اسلامی کی فتح کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر حسینیہ امام خمینی (رح) تھران میں ہزاروں افراد نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ اگر اس بار انہوں نے جنگ شروع کی تو یہ علاقائی جنگ ہوگی۔ خبررساں ادارے تسنیم کے سیاسی گروپ کے مطابق 12 بہمن کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی وطن واپسی کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی تقریبات کے آغاز اور انقلاب اسلامی کی فتح کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر حسینیہ امام خمینی (رح) تھران میں ہزاروں افراد نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اپنے خطاب میں رہبر انقلاب نے فرمایا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ اگر انہوں نے اس بار جنگ شروع کی تو پورے ریجن میں ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی خامنہ ای آیت اللہ

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی