کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے تینوں میچ جیتے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
سٹی 42 : آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کلین سوئپ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے تینوں میچ جیتے، یہ کامیابی کھلاڑیوں کی انتھک محنت اور جہد مسلسل کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا سمیت تمام کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ۔ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو مسلسل 3 میچوں میں شکست دینا قابل تحسین کارنامہ ہے۔
چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے
انہوں نے کہا کہ پوری سیریز میں قومی کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شائقین کرکٹ بجا طور پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ایسی ہی شاندار کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم فتوحات کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔