قومی گالفر زبیر حسین پر قسمت کی دیوی دوسری مرتبہ مہربان، قیمتی کار جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
کراچی:
قومی گالفر زبیر حسین پر قسمت کی دیوی دوسری مرتبہ مہربان ہوگئی۔
پی اے ایف سے تعلق رکھنے والے زبیر حسین نے 15 ویں رشید ڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ کے پروفیشنل ایونٹ میں دوسری بار ہول ان ون کا کارنامہ انجام دے کر انعام میں رکھی بیش قیمت کار جیت لی۔
کراچی گالف کلب میں چیمپئن شپ کے چوتھے اور آخری دن اتوار کو پرو زبیر حسین نے ریڈ ہول نمبر 7 پر کمال کا شاٹ کھیل کرتاریخ رقم کی اور ایک بار پھر انعام میں رکھی قیمتی کار جیت لی۔
قبل ازیں زبیر حسین نے 2024 میں بھی ہول ان ون کا کارنامہ انجام دے کر قیمتی کار اپنے نام کی تھی۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ رواں ٹورنامنٹ میں کراچی گالف کلب کے گالفر محمد اکرم نے کیڈی ایونٹ میں ہول ان ون کر کے نئی کار جیتی تھی۔
اس طرح 15 ویں رشید ڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ میں بطور انعام رکھی دونوں قیمتی کاریں گالفرز نے اپنے نام کرلیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قیمتی کار
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔