عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کی صورتحال کا نوٹس لے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتہ کے موقع پر پیغام جاری کر دیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دنیا بھر سے رواداری، ہمدردی اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کی تجدید کی اپیل کرتے ہوئے کہا بھارت میں اسلاموفوبیا اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں فروغ پاتی نفرت تیزی سے بڑھ رہی ہے، عالمی برادری بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کے خلاف پنپتی نفرت کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا عدم برداشت، نفرت اور تقسیم کے اس دور میں مذاہب کے درمیان باہمی احترام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ مذاہب کے درمیان ہم آہنگی انسانیت کی وہ زبان ہے، جو زخموں پر مرہم رکھتی ہے، مذہبی ہم آہنگی لوگوں میں اعتماد کو فروغ دیتی اور معاشروں کو مضبوط بناتی ہے۔ انہون نے مزید کہا پاکستان کی روح اس کے کثرت پسند ورثے میں پنہاں ہے، پاکستان میں مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تاریخ، ثقافت اور امید ہمیشہ سانجھے رہے ہیں جبکہ قائداعظم کے وژن اور قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد مشعل راہ ہے۔

بلاول بھٹو نے قائدین، شہریوں کی مساوات اور تمام مذاہب کے احترام کو ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں مکالمہ دبایا جاتا ہے وہاں انتہاپسندی فروغ پاتی ہے جبکہ علما، نوجوانوں، اساتذہ اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ نفرت کو مسترد کریں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اختلافات کے حل کے لیے مکالمے کو فروغ دینا ہوگا، جو قوم ہر مذہب کا احترام کرتی ہے وہ دراصل انسانیت کی قدر کرتی ہے جبکہ ہر مذہب کا احترام کرنے والی قوم ہمیشہ طاقت اور امید کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے ممالک کی افواج کو دہشتگرد گروہ قرار دیدیا ایرانی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے ممالک کی افواج کو دہشتگرد گروہ قرار دیدیا کل وزیراعظم کی جانب سے دعوت ملی ہے، صوبے کے مسائل کا مقدمہ رکھوں گا،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی حکومت نے ملک مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا،سعد رفیق پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر7سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا پاکستان کا ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرنے، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام ایک عذاب بنا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقلیتوں کے خلاف میں اقلیتوں کے بلاول بھٹو بھارت میں

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو