ڈیزل مہنگا، کرایوں میں 50 روپے تا 150 روپے اضافہ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹرز نے خود ساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ کردیا۔
مسافر بسوں کے کرایوں میں پچاس روپے سے ایک سو پچاس روپےتک کا اضافہ کیاگیاہے،لاہورسے راولپنڈی کا کرایہ 1600 سے بڑھا کر سے 1750کردیا گیا،ڈیڑھ سو روپےاضافے کےساتھ لاہورسےرحیم یارخان کے 1900 روپےوصول کیےجارہے ہیں،لاہور سے گوجرانوالہ کا کرایہ بھی بڑھ گیا۔
مسافروں کاکہنا تھا کرائے بڑھنے سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں ،روز مرہ کی اشیا بھی مہنگی ہوجاتی ہیں، شہریوں نےمطالبہ کیا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کرکےعوام کی ریلیف دیا جائے
خیال رہےکہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا - فوٹو: فائلاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔
پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔
اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟