امریکا نے اگر ایران پر حملہ کیا تو جنگ پورے خطے میں ہوگی؛علی خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم لڑاکا طیاروں اور بحری جہازوں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی ہے۔ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو پھر جنگ صرف ایران تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔
ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای نے اتوار کو ایرانی انقلاب کی 47 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جو بھی ایران پر حملہ یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا۔ امریکا کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ اس بار جنگ شروع کرے گا تو یہ علاقائی جنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے وسائل اور اس کی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے ملک پر قابض ہونا چاہتا ہے اور ایرانی قوم نے واضح کیا ہے کہ وہ ایسا نہیں ہونے نہیں دے گی۔ امریکا کی ایران سے دشمنی کی اصل وجہ یہی ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکی دھمکیوں اور فوجی تعیناتی کو روایتی دھمکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جنگ کی دھمکیاں نئی نہیں ہیں، ایرانی قوم پر ان دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں پڑتا، یہ ایسی باتیں کرکے ایرانی قوم کو ڈرانا چھوڑ دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایرانی قوم
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔