لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، رات گئے اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، رات گئے اسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز
لندن:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم لندن) کے بانی الطاف حسین کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اتوار کی رات انہیں لندن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پیر کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں ایم کیو ایم لندن نے کہا کہ “ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو اتوار کی شب ڈاکٹروں کے مشورے پر خون چڑھایا جارہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جناب الطاف حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر اتوار کی شام کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹ : ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو اتوار کی شب ڈاکٹروں کے مشورے پر خون چڑھایا جارہا ہے ۔
قبل ازیں رات تقریبا 3 بج کر 20 منٹ کے قریب کیے گئے ایک پیغام میں پارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اتوار کی شب ڈاکٹروں نے لندن کے اسپتال میں طبی معائنہ کیا، انہیں انجیکشن لگایا گیا اور جسم میں نقاہت کے پیش نظر ڈرپ چڑھائی گئی، کل بروزپیر ڈاکٹروں کی ٹیم جناب الطاف حسین کا تفصیلی معائنہ کرے گی۔
پوسٹ میں کہا کہ ’جناب الطا ف حسین کوطبیعت کی ناسازی کے باعث اتوار کی شام اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ابتدائی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل کرلیا ہے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ بانی وقائد جناب الطاف حسین کی صحت کے حوالے سے جیسے جیسے تازہ ترین معلومات حاصل ہوتی رہیں گی،ہم ویسے ویسے کارکنان وعوام کو آگاہ کرتے رہیں گے۔
ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اتوار کی شب ڈاکٹروں نے لندن کے اسپتال میں طبی معائنہ کیا، انہیں انجیکشن لگایا گیا اور جسم میں نقاہت کے پیش نظر ڈرپ چڑھائی گئی۔کل بروزپیر ڈاکٹروں کی ٹیم جناب الطاف حسین کا تفصیلی معائنہ کرے گی۔
الطاف حسین کو گزشتہ سال جولائی میں بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس وقت ایم کیو ایم کے لندن میں مقیم رہنما مصطفیٰ عزیزآبادی نے بتایا تھا کہ الطاف حسین کا مقامی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کا اندازہ لگانے کے لیے ابتدائی معائنے کیے اور تشخیصی ٹیسٹ تجویز کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے بھی خون کی منتقلی کی سفارش کی تھی، جس کا انتظام کیا گیا تھا۔
الطاف حسین 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے 1992 میں سیاسی پناہ کی درخواست کی اور بعد میں برطانوی شہریت حاصل کر لی۔
پاکستانی حکام نے بارہا پاکستان میں تشدد کو ہوا دینے کے الزامات پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وہ 17 ستمبر 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئے، الطاف حسین نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز ایک طالب علم کے طور پر کیا اور 1978 میں عظیم احمد طارق کے ساتھ مل کر آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (APMSO) کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے 1984 میں ایم کیو ایم کی بنیاد رکھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے درمیان ملاقات، سکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے درمیان ملاقات، سکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور سندھ طاس معاہدے کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتے ہیں: وزیراعظم قازقستان کے صدر کاسم جومارت توقایف کل پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے پاکستان سمیت 8 ممالک کی اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی خلاف ورزیوں کی مذمت سول و پولیس افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کی صورتحال کا نوٹس لے، بلاول بھٹوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: الطاف حسین کی ایم کیو ایم
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔