حسن ابدال: صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کا گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز

حسن ابدال:صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے تاریخی اور مذہبی اہمیت کے حامل گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا، جہاں ضلعی و تحصیل انتظامیہ اٹک کی جانب سے غیر معمولی، مثالی اور اعلیٰ سطح کے انتظامات کیے گئے تھے۔
دورے کے موقع پر سکیورٹی، صفائی، ٹریفک مینجمنٹ، مہمانوں کے استقبال اور مجموعی نظم و ضبط کو ہر سطح پر قابلِ تعریف قرار دیا گیا۔
اس اہم دورے کے دوران کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان، ایس پی انویسٹی گیشن اٹک زینب ایوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال، تحصیلدار چوہدری شفقت محمود سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے موقع پر انتظامات کی نگرانی کی۔

دورے کے اختتام پر کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے اٹک کی پوری ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثالی مثال قرار دیا اور کہا کہ بین الاقوامی سطح کی اہم شخصیت کے دورے کے دوران جس پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا گیا وہ لائقِ تحسین ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے خصوصی طور پر اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اور تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی کارکردگی کی بھرپور تعریف کی اور بہترین، بروقت اور مؤثر انتظامات پر انہیں خصوصی شاباش دی۔ کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ حسن ابدال کی انتظامیہ نے نہ صرف ضلع اٹک بلکہ راولپنڈی ڈویژن کا نام روشن کیا ہے اور یہ انتظامات مستقبل کے لیے ایک معیار کی حیثیت رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلزپارٹی نئے صوبوں پر دوغلی سیاست کر رہی ہے،ایم کیو ایم رہنما زاہد ملک پیپلزپارٹی نئے صوبوں پر دوغلی سیاست کر رہی ہے،ایم کیو ایم رہنما زاہد ملک وزیراعظم سے عمران خان سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، رات گئے اسپتال منتقل قازقستان کے صدر کاسم جومارت توقایف کل پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے پاکستان سمیت 8 ممالک کی اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی خلاف ورزیوں کی مذمت سول و پولیس افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حسن ابدال

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز