اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ان کا بسنت کے ساتھ ایک رومانس اور صدیوں پرانا رشتہ ہے اور یہ تہوار لاہور اور پنجاب کی تہذیبی اساس کی علامت ہے۔

بسنت کے تہوار کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بسنت کی رونق اور خوشی ان کے دل کو لبھاتی ہے۔

تاہم غیر محتاط رویوں اور خطرناک سرگرمیوں سے انہیں شدید خدشات لاحق رہتے ہیں، خصوصاً ایسی ڈوروں کے استعمال سے جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کا جوش، پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ اگر خدا نخواستہ کوئی شخص کسی مہلک ڈور میں پھنس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تو یہ بسنت کی خوشیوں کو گہنا دیتا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ حکومت بسنت کو محفوظ اور مثبت انداز میں منانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

اشتہاری مہمات اور سیاسی آگاہی کے ذریعے عوام کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ بسنت کو محض ایک تہوار کی حیثیت سے منایا جائے اور اسے ہر قسم کی ہلاکت خیزی اور منفی اثرات سے پاک رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ملک محمد احمد خان نے زور دیا کہ بسنت پر کوئی ایسا رنگ غالب نہیں آنا چاہیے جو انسانی جانوں یا انفرا اسٹرکچر کے نقصان کا سبب بنے.

’چاہے وہ دھاتی ڈور کا استعمال ہو یا کوئی اور خطرناک عمل۔‘

انہوں نے کہا کہ سادہ سی بات ہے کہ جس کے ہاتھ میں پتنگ اور ڈور ہے، سب سے بڑی ذمہ داری اسی کی ہے۔

اگر کسی نقصان کے بعد بسنت اپنی اصل خوشیوں سے محروم ہو جائے تو یہ ہم سب کے لیے افسوسناک ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اساس اسپیکر بسنت پنجاب اسمبلی تہوار دھاتی ڈور رومانس سیاسی آگاہی لاہور ملک احمد خان ہلاکت خیزی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی تہوار دھاتی ڈور سیاسی آگاہی لاہور ملک احمد خان ہلاکت خیزی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن