data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ پاکستان کے لیے پوائنٹس کے لحاظ سے نقصان دہ ثابت ہوگا، کیونکہ اس فیصلے کے نتیجے میں قومی ٹیم کو دو اہم پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا۔

اتوار کے روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے تاہم 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا، جس میں ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے واضح کیا کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں شریک رہے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی ایک بڑی وجہ بنگلہ دیش سے متعلق آئی سی سی کا مبینہ جانبدارانہ رویہ ہے، جس پر پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا فیصلہ کیا۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے انکار کرے تو اسے اس میچ کے دو پوائنٹس نہیں ملتے بلکہ وہ پوائنٹس حریف ٹیم کو دے دیے جاتے ہیں۔ اس طرح پاکستان کے بائیکاٹ کی صورت میں بھارت کو دو پوائنٹس مل جائیں گے۔

مزید یہ کہ آئی سی سی قوانین کے تحت بائیکاٹ کی صورت میں نیٹ رن ریٹ پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ شق 16.

10.7 کے مطابق اگر کوئی ٹیم میچ فورفیٹ کرے تو اس کے نیٹ رن ریٹ کا حساب ایسے لگایا جاتا ہے جیسے اس ٹیم نے پورے 20 اوورز کھیلے ہوں۔ پاکستان کے معاملے میں یہ تصور کیا جائے گا کہ ٹیم نے صفر رنز بنائے، جس سے نیٹ رن ریٹ شدید متاثر ہوگا، جبکہ بھارت کے نیٹ رن ریٹ پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا، اور پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا شامل ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کے نیٹ رن ریٹ بھارت کے

پڑھیں:

ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔  

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی