انگلینڈ لائنز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی، ایک روزہ سیریز کیلیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
پی سی بی نے انگلینڈ لائنز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز کیلیے پاکستان شاہینز کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین وائٹ بال فارمیٹ کی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔
تمام میچز ابو ظہبی کے اسٹیڈیم اوول میں ہوں گے۔
تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 فروری سے شروع ہوگی جبکہ پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 27 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔
شامل حسین دونوں سیریز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔
ان کے علاوہ عبدالصمد، حسن نواز، معاذ صداقت اور سعد خان، سمیر منہاس اور عرفات منہاس بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
روحیل نذیر اور سعد بیگ وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ اسپن بولنگ کی ذمہ داری سعد مسعود اور سفیان مقیم اٹھائیں گے۔
فاسٹ بولرز میں علی رضا، احمد دانیال، عاکف جاوید، محمد سلمان اور شاہد عزیز شامل ہیں۔
پاکستان شاہینز کا سات روزہ تربیتی کیمپ 11 سے 17 فروری تک کراچی میں ہوگا۔
سابق کپتان سرفراز احمد شاہینز کے مینٹور اور مینجر ہوں گے۔ اعجاز احمد جونیئر ہیڈ کوچ، منصور امجد فیلڈنگ کوچ اور اعزاز چیمہ بولنگ کوچ کے فرائض نبھائیں گے۔
پاکستان شاہینز اسکواڈ:
شامل حسین، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان، روحیل نذیر، سعد بیگ، سعد خان، سعد مسعود، سمیر منہاس، شاہد عزیز اور سفیان مقیم
???? Pakistan Shaheens squad announced for the upcoming series against England Lions in Abu Dhabi
???? 3️⃣ T20s & 5️⃣ 50-over matches
????️ 20 February - 9 March
More details ➡️ https://t.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز
پڑھیں:
گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔
یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔
View this post on Instagramاس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/