سندھ رینجرز نے چھاپہ دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو کے کارخانے پر مارا
لاکھوں کی چھالیہ، مشینیں اور دیگر سامان پکڑا گیا، اول نمبر ڈیلر طاہر عرف بوبی محفوظ

(رپورٹ؍ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل’ گینگ آف گٹکا ماوا عزیزآباد کے خلاف پولیس کا کارروائی سے گریز’ رینجرز کا چھاپہ، رینجرز نے چھاپہ دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو کے کارخانے پر مارا، لاکھوں کی
چھالیہ، مشینیں اور دیگر سامان پکڑا گیا، اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی اب بھی محفوظ۔ نشاندہی، تصویروں اور ویڈیو کے ساتھ روزنامہ جرات اخبار اینڈ ڈیجیٹل پر مسلسل خبر چلنے کے باوجود تھانہ عزیزآباد کا گینگ آف عزیزآباد کا گٹکا ماوا کے خلاف کارروائی سے گریز پر دوئم نمبر ڈیلر عمیر عرف ببلو کے کارخانے پر رینجرز کا چھاپہ، علاقہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 61 ونگ رینجرز کے انسپیکٹر اسماعیل نے الطاف عرف حاجی کی نشاندہی پر عزیزآباد کے دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو کے کارخانے میں دن کے اوقات میں چھاپہ مارا چھاپے کے وقت عمیر عرف ببلو گٹکا ماوا کارخانے میں موجود نہیں تھا پر کارخانے میں کام کرنے والے اس کے تین سے چار کارندے، 17 کے قریب بوریوں میں بھری چھالیہ جس کی مالیت 18 لاکھ روپے، گٹکا ماوا بنانے والی تمام مشینیں اور دیگر سامان پکڑا گیا، رینجرز کے اس چھاپے سے علاقہ مکین نے سکون کا سانس لیا اور رینجرز کی کارروائی کو سراہا، رینجرز کے چھاپے کے بعد عمیر عرف ببلو کے علاقہ عزیزآباد میں تمام گٹکا ماوا کے کیبن فلحال بند ہیں، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ جس طرح رینجرز نے عمیر عرف ببلو کے کارخانے پر چھاپہ مار کر گٹکا ماوا کی تمام اشیاء قبضے میں لیں اسی طرح عزیزآباد کے اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے کارخانے پر بھی کارروائی کی جا? تاکہ علاقہ عزیزآباد سے گٹکا ماوا فروشوں اور انکے بنائے جانے والے زہر نما گٹکا ماوا جڑ سے ختم ہو جائے، علاقہ مکین نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی اور اس کے خاص کارندے آصف نیاپو، نعمان بندانی، نعیم فرکی اور دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اس کا خاص کارندہ جنید کو فلفور پکڑا جائے کیونکہ اگر یہ لوگ نہیں پکڑے گئے تو یہ سماج دشمن عناصر عزیزآباد میں اپنے کارخانے اور لا تعداد کیبن چلاتے رہیں گے اور بلا خوف گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت کرتے رہیں گے، کیونکہ گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت کی مد میں یہ دونوں سماج دشمن عناصر تھانہ عزیزآباد کے انٹری پر آ? ایس ایچ او شاہد تاج کے دو خاص بیٹروں کو، ہیڈ محرر ارشد اور ہیڈ کانسٹیبل سہراب کے ہاتھوں ہفتہ 3، 3 لاکھوں روپے دے رہے ہیں، بتاتے چلیں کہ کچھ روز قبل ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی بھی مینجمنٹ کورس پر روانہ کر دیے گ? اور انکی جگہ اضافی چارج ڈسٹرکٹ سینٹرل کا ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستہوئی کو دیا بعد ازاں ایس ایس پی سینٹرل کا چارج ڈاکڑ عمران نیازی کو دے دیا گیا اب دیکھنا یہ ہے کہ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکڑ عمران نیازی سینٹرل میں منشیات و گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کارروائی کرتے بھی ہیں یا پھر خاموشی اختیار، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ جس طرح آئی جی سندھ نے کرپٹ ایس ایچ او تھانہ عزیزآباد وقار قیصر کو عزیزآباد تھانے سے معطل کیا اسی طرح تھانہ عزیزآباد کرپٹ ہیڈ محرر ارشد، کرپٹ ہیڈ کانسٹیبل سہراب اور انٹری پر آئے ایس ایچ او شاہد تاج اس کے دو خاص بیٹروں اور عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، نعیم فرکی، آصف نیاپو، نعمان بندانی، جنید اور دیگر کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے علاقہ عزیزآباد سے ان سماج دشمن عناصروں کے کارخانوں میں بننے والے زہر نما گٹکا ماوا اور ان کی سپلائی اور فروخت کو لا تعداد کیبنوں پر سے جڑ سے ختم کروایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: عمیر عرف ببلو کے کارخانے پر تھانہ عزیزا باد عزیزا باد کے علاقہ مکین ایس ایس پی اور دیگر اول نمبر کے خلاف

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ