وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سوات سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ تائیکوانڈو اسٹار عائشہ ایاز کو تین لاکھ روپے کا انعام دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے عائشہ ایاز کو چیک پیش کیا۔صوبائی وزیر کھیل نے عائشہ ایاز کو ذاتی طور پر ایک لاکھ روپے کا انعام بھی دیا۔سوات کی رہائشی عائشہ ایاز پاکستان کی سب سے کم عمر بین الاقوامی تائیکوانڈو ایتھلیٹ ہیں۔ انہوں نے صرف 14 سال کی عمر میں 11 بین الاقوامی میڈلز جیتے ہیں۔عائشہ ایاز عالمی مقابلوں میں 150 سے زائد میڈلز جیتنے والی واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔عائشہ ایاز نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر کھیل کا شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزیر کھیل نے عائشہ ایاز کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ ایاز مستقبل میں اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کریں گی۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ عائشہ ایاز سوات کی نہیں بلکہ پاکستان کی بیٹی ہیں۔ ان جیسی بچیاں ہم سب کا فخر ہیں۔فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نوجوان ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ ایاز جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر وائس چیئرمین ملک سلیمان اور سیکرٹری اسپورٹس محمد علی بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صوبائی وزیر کھیل عائشہ ایاز کو وزیر اعلی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا