قازقستان کے صدر قاسم جمعرات توقایف(تصویر سوشل میڈیا)۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف 3 سے 4 فروری تک پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر قازقستان کے صدر دورہ کریں گے، قازقستان کی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی پاکستان آئے گا۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر قاسم جومارت توقایف صدرِ پاکستان سے بھی ملاقات کریں گے، صدر قاسم جومارت توقایف کے وزیراعظم شہباز شریف سے باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر قاسم جومارت توقایف پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے، دورے میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیاجائے گا۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تجارت، لاجسٹکس، علاقائی اور عوامی روابط میں تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت ہوگی، دورہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر قاسم جومارت توقایف قازقستان کے کریں گے

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ