نادیہ خان کا بہروز سبزواری پر طنز: تنگ کپڑوں پر تبصرے کی وجہ سے خیال رکھنا پڑتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے خواتین کے لباس پر دیے گئے تبصرے پر طنز کیا ہے۔ ایک نجی شو میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ بہروز سبزواری کو تنگ لباس پسند نہیں، اس لیے خواتین کو لباس کے انتخاب میں خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ کسی کی ناراضگی نہ ہو۔شو میں موجود اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ڈرامے میں صبا قمر کے کردار اور لباس کی تعریف کی، اور کہا کہ لباس تھوڑا زیادہ چُست ہونا چاہیے۔ اس پر نادیہ خان نے ہنستے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے لباس کا انتخاب اس لیے کیا کہ بہروز سبزواری سختی سے تنگ کپڑوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بہروز سبزواری نے انٹرویو میں کہا تھا کہ خواتین جو تنگ کپڑے پہنتی ہیں، وہ ناگوار لگتا ہے، اور بعض خواتین موٹر سائیکل پر ایسا لباس پہنتی ہیں جو مناسب نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق یہ سب گھر کی تربیت اور ماحول کا نتیجہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں خواتین کے لباس پر تبصرہ کرنا پڑتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بہروز سبزواری نادیہ خان
پڑھیں:
ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔
دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs
— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔
https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔